واٹس ایپ میں نوٹیفکیشن ببلز کا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے نوٹیفکیشن ببلز کا نیا فیچر متعارف کرایا، جو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ میں نوٹیفکیشن ببلز کا نیا فیچر متعارف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو بظاہر معمولی مگر اہم ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، میٹا کی زیر ملکیت ایپ کی جانب سے نوٹیفکیشن ببلز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ 10 سے سپورٹڈ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیس بک اور میسنجر کی طرح، یہ ببلز صارفین کو واٹس ایپ میسجز فوری دیکھنے کی سہولت دیں گے۔ فیچر کے تحت میسجز کا فلوٹنگ ببل اسکرین پر نظر آئے گا۔

یہ فیچر صارفین کو ملٹی ٹاسکنگ میں مدد دے گا، جیسے ویڈیوز دیکھتے ہوئے چیٹس پر ریپلائی کرنا۔ یہ فیچر ایک سے زیادہ چیٹس کو بیک وقت ہینڈل کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش جاری ہے اور ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں