برنی سینڈرز انتباہ، مصنوعی ذہانت انسانیت کے لیے بڑا خطرہ

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت کے وجود کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برنی سینڈرز کا مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر انتباہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) مستقبل میں انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے عالمی و سیاسی سطح پر فوری سنجیدہ بحث کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں معروف اے آئی ماہرین کے خدشات کا حوالہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سائنسدانوں کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے باعث انسانی تہذیب کے خاتمے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

انہوں نے نوبیل انعام یافتہ جیوفری ہنٹن کے مؤقف کا ذکر کیا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے انسانیت کے ختم ہونے کا امکان 10 سے 20 فیصد تک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ امریکی کانگریس میں اس پر سنجیدہ بحث کیوں نہیں ہو رہی۔

برنی سینڈرز نے کہا کہ ان خدشات کے باوجود عالمی معاہدے یا امریکی کانگریس میں جامع بحث نہیں ہوئی۔ نہ ہی ترقی کی رفتار کو روکنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا گیا۔

یاد رہے کہ سینڈرز اس مسئلے کو سائنسی یا نظریاتی نہیں بلکہ عملی خطرہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ملازمتوں کے خاتمے اور بچوں کی نشوونما پر اثرات کا بھی حوالہ دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں