سولر پینلز کی اوورانوائسنگ پر 120 ارب کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

وزیر اعظم شہباز شریف نے 120 ارب روپے کے سولر پینلز اوورانوائسنگ منی لانڈرنگ کیس میں فوری قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سولر پینلز کی اوورانوائسنگ پر 120 ارب کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سولر پینلز کی اوورانوائسنگ کے ذریعے 120 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں فوری قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے۔ 2017 سے 2022 تک جاری رہنے والی اس اسکیم پر وزیر اعظم نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ اسکیم متعدد اداروں کی غفلت کے باعث عمل میں آئی۔ وزیر اعظم نے سرکاری افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دیا ہے۔ احتساب کو یقینی بنانے کے لیے دو کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔

اوورانوائسنگ میں شامل افسران کے خلاف کاروائی کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ اس کی سربراہی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کریں گے، جبکہ اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک اور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس پاکستان کسٹمز کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کو ہر پندرہ روز بعد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے اس اسکینڈل کو بے نقاب کیا تھا۔ کسٹمز ایڈجوڈیکیشن اتھارٹی نے جعلی کمپنیوں پر 111 ارب روپے کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں