پاکستان کا ای او تھری سیٹلائٹ روانہ، خلائی پروگرام میں بڑی کامیابی

پاکستان نے چین کے تعاون سے ای او تھری سیٹلائٹ کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات میں مددگار ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا ای او تھری سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ چین کے تیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ ای او تھری کی لانچنگ پاکستان کی ٹیکنالوجی میں خودانحصاری کی جانب ایک اور قدم ہے۔ یہ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید ڈیٹا فراہم کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ای او تھری سیٹلائٹ ماحولیاتی اور غذائی تحفظ کے لیے بھی جدید تصویری ڈیٹا فراہم کرے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد رکھے گی۔

یہ سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں قومی ترجیحات کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگا اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کا حصہ بنے گا۔ سپارکو نے اس لانچنگ کو تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیرِاعظم نے اس موقع پر سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی مہارت کو سراہا اور چین کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں