سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین کی بونس نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی

سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے بونس میں اضافہ نہ ہونے پر احتجاج کیا اور ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سام سنگ، 40 ہزار ملازمین کی بونس نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی

سیول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سام سنگ کمپنی کے 40 ہزار ملازمین نے جنوبی کوریا کے پیونگ ٹیک میں کمپیوٹر چپ کمپلیکس میں احتجاجی ریلی نکالی۔ ملازمین نے بونس میں اضافہ نہ ہونے پر ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے میموری چپ کے منافع میں اضافہ ہوا ہے، لہٰذا ان کی اجرت میں بھی اضافہ کیا جانا چاہیے۔

احتجاج کے دوران ملازمین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور پولیس کی بھاری نفری کے درمیان فیکٹری احاطے میں جمع ہو کر نعرے بازی کی۔ انہوں نے معاوضے کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کا مطالبہ کیا۔

یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تقریباً 40 ہزار ارکان نے اس احتجاج میں حصہ لیا۔ یہ ریلی سام سنگ کی جنوری تا مارچ سہ ماہی آمدنی میں نمایاں اضافے کے چند گھنٹوں بعد نکالی گئی۔

واضح رہے کہ سام سنگ دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور ملازمین کے احتجاج اور مطالبات کمپنی کی ساکھ پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں