بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جرمنی میں آبدوز میں پھنس گئے، ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
جرمنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جرمنی میں آبدوز کے اندر جاتے ہوئے پھنس گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راجناتھ سنگھ جرمنی کے دورے کے دوران جرمن آبدوز کے اندر جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیسے ہی وہ آبدوز کی سیڑھی پر قدم رکھتے ہیں، ان کا پاؤں پھسل جاتا ہے اور وہ پھنس جاتے ہیں۔
جرمن اہلکار فوری طور پر بھارتی وزیر دفاع کو باہر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران وزیر دفاع کا ایک پاؤں آبدوز کی سطح پر ہی رہتا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے اور لوگوں کی طرف سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر دلچسپی پیدا کر دی ہے۔
یاد رہے کہ راجناتھ سنگھ کئی بار بین الاقوامی دوروں کے دوران مختلف مقامات پر جاتے ہیں، لیکن یہ واقعہ ان کے لیے نیا تھا۔












