پاکستان میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال محدود، 85 فیصدعوام ناواقف نکلے

پاکستان میں صرف 15 فیصد افراد اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ 85 فیصد اس سے ناواقف ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں پیچھے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال تاحال محدود ہے۔ گیلپ کے سروے کے مطابق ملک میں صرف 15 فیصد افراد اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔

سروے میں بتایا گیا کہ اے آئی چیٹ بوٹس جیسے چیٹ جی پی ٹی، جیمنائے، اور ڈیپ سیک کو صرف 15 فیصد پاکستانی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ 85 فیصد افراد اب بھی اس جدید ٹیکنالوجی سے ناواقف ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، کم تعلیم یافتہ افراد میں صرف 8 فیصد اے آئی استعمال کرتے ہیں، جبکہ زیادہ تعلیم یافتہ افراد میں یہ شرح 52 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

عمر کے لحاظ سے، 30 سال سے کم عمر نوجوانوں میں 26 فیصد اے آئی کا استعمال کر رہے ہیں، جبکہ 30 سے 39 سال کی عمر میں یہ شرح 10 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ڈیجیٹل تعلیم اور آگاہی کو فروغ دیا جائے تو پاکستان میں اے آئی کا استعمال تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں