چین کے خلائی مشن کی تربیت کے لئے 2 پاکستانی خلا باز منتخب

پاکستان کے دو خلاباز، خرم داؤد اور محمد ذیشان علی، چینی خلائی مشن کے لیے خلا میں جدید تربیت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی خلاباز، چینی مشن کے لیے خلا میں جائیں گے

اسلام آباد: (شِنہوا) پاکستان کے دو خلاباز، خرم داؤد اور محمد ذیشان علی، سپارکو کے انسانی خلائی مشن کے تحت تجربات کے لیے خلا میں جائیں گے۔ دونوں خلاباز جدید تربیت کے لیے چین روانہ ہو چکے ہیں، جو پاکستان کے خلائی تحقیق کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان انسانی خلائی پروازوں کے پروگرام میں فعال کردار ادا کرنے والے محدود ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔ پاکستان پہلی بار چائنہ سپیس سٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ مشن 2026ء کے آخر میں متوقع ہے، جس میں پاکستانی خلاباز شین زو مشن کے دوران بطور پے لوڈ ایکسپرٹ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ چائنہ سپیس سٹیشن پر پاکستانی خلاباز مائیکرو گریویٹی میں سائنسی تجربات انجام دیں گے۔

ان تجربات کا دائرہ کار مٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف/بائیو سائنس اور بائیو ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں پر مشتمل ہوگا۔ ان تحقیقات کے نتائج ماحولیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور صنعتی جدت کے شعبوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپارکو کی گہرے خلائی تحقیق کو سراہا ہے اور پاکستان و چین کی دوستی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی خلائی مشن میں شرکت دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کا عملی مظہر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں