وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پولش وزیر خارجہ نے تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ راڈوسواف سیکورسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کی تعریف کی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ گفتگو میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
پولینڈ کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مؤقف کی تعریف کی۔
پولش نائب وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو جون 2026 میں پولینڈ کے دورے کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات میں بہتری کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی و سفارتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔











