پاکستان، 9 ماہ میں موبائل فون درآمدات 29 فیصد بڑھ گئیں

پاکستان میں 9 ماہ میں موبائل فون درآمدات 406 ارب روپے تک پہنچ گئیں، 29 فیصد اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، 9 ماہ میں موبائل فون درآمدات 29 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے گزشتہ 9 ماہ میں 406 ارب 38 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 29.15 فیصد اضافہ ہوا۔

مارچ 2026 میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات 14.28 فیصد بڑھیں، تاہم ماہانہ بنیادوں پر 4.26 فیصد کمی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 تا مارچ 2026 میں موبائل فونز کی درآمدات 406 ارب 38 کروڑ روپے رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز درآمدات 314 ارب 65 کروڑ روپے تھیں۔ مارچ 2026 میں پاکستان نے 41 ارب 70 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے۔

دیگر متعلقہ خبریں