ایران نے 6 شہروں کے ائیرپورٹس دوبارہ کھول دیے گئے

ایران نے 6 شہروں کے ائیرپورٹس کھول کر 50 دن بعد فضائی حدود جزوی بحال کر دی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، 6 شہروں کے ائیرپورٹس دوبارہ کھول دیے گئے

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے 6 شہروں کے ائیرپورٹس کھول کر فضائی حدود کو 50 دن بعد جزوی بحال کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ سمیت مشہد، برجند، گورگن اور زاہدان کے ائیرپورٹس کو کھول دیا گیا ہے۔

ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مشرقی ایران کے فضائی راستے صبح 7 بجے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اور بین الاقوامی پروازوں کو مشرقی علاقے سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ایران کے تمام ائیرپورٹس کی پروازیں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہو جائیں گی، لیکن اس کے لیے کوئی فوری ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے شروع ہونے کے بعد سے ایران کی فضائی حدود بند کر دی گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں