بشریٰ بی بی کی آنکھ کا آپریشن مکمل، دوبارہ جیل منتقل

بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کا آپریشن راولپنڈی کے نجی اسپتال میں مکمل ہوا، حالت سنبھلنے پر دوبارہ جیل منتقل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بشریٰ بی بی کی آنکھ کا آپریشن مکمل، دوبارہ جیل منتقل

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کا آپریشن راولپنڈی کے نجی اسپتال میں مکمل کر لیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا ہے کہ مریضہ کی رضامندی سے گزشتہ شام آپریشن کیا گیا اور ایک رات اسپتال میں قیام کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا، جس کے مطابق ان کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت پر ماہرین چشم سے معائنہ کرایا گیا۔

تشخیص کے مطابق بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ پایا گیا، جس کے پیش نظر ڈاکٹروں نے آنکھ کی سرجری کا مشورہ دیا۔ گزشتہ شام انہیں راولپنڈی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سرجری سے قبل ضروری ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل کیا گیا، اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پینل نے سرجری انجام دی۔ حالت سنبھلنے پر مریضہ کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ان کی بیٹیوں اور بہن کی ملاقات بھی کروائی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق فیملی نے بشریٰ بی بی کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں