اسلام آباد ٹاکس کی تاریخ غیر متعین، قیاس آرائیوں سے گریز کریں

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد ٹاکس کی تاریخ ابھی متعین نہیں ہوئی۔ قیاس آرائیوں سے اجتناب کیا جائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ٹاکس کی تاریخ غیر متعین، قیاس آرائیوں سے گریز کریں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ پاکستان نے اوپن چیلنج قبول کیا اور متحارب ممالک میں مذاکرات کرائے ہیں۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں طاہر حسین نے بیان کیا کہ پاکستان کا ثالثی کا مقصد خطے میں امن کا قیام ہے۔ پاکستان کی امریکا اور ایران کشیدگی میں کمی کیلئے تعمیری کوششوں کو تسلیم کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹاکس کی ابھی کوئی تاریخ نہیں آئی۔ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے بیرونی دوروں کی بھی تعریف کی گئی۔

متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات پر ترجمان نے افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ فنڈز کی واپسی تعلقات سے منسلک نہیں۔ متحدہ عرب امارات ہمارا دیرینہ، برادر دوست ملک ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے کرنل پروہت کی ترقی پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ کرنل پروہت سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی میں ملوث تھا، جس پر بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے سوالات جنم لیتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں