سلمان اکرم راجہ کی حکومت کے لیے سہولت کاری کے الزام کی تردید

سلمان اکرم راجہ نے حکومت کے لیے سہولت کاری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نو اپریل کا جلسہ منسوخ کرنا درست فیصلہ تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان اکرم راجہ، حکومت کے لیے سہولت کاری کے الزام کی تردید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے حکومت کے لیے سہولت کاری کے الزام کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں دیرپا امن کی ضرورت ہے اور پاکستان کے پاس یہ موقع قدرت نے دیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے اتنا اضافہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کی باتوں سے اتفاق نہیں کرتا اور نو اپریل کا جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بالکل درست تھا، بانی پی ٹی آئی نے بھی اس فیصلے کی تائید کی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سیاسی کمیٹی میں نو اپریل جلسے کی منسوخی پر غور کیا گیا اور محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس نے بھی اس فیصلے کی تائید کی۔

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے جلسہ منسوخی کے بارے میں بتایا کہ عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ نو اپریل کا جلسہ منسوخ کر دیا جائے اور انہیں محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس پر مکمل اعتماد ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں