فاطمہ نسیم نے پاکستان کے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز بنائے، ان کا آٹھواں ریکارڈ بھی منظور کر لیا گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی 12 سالہ فاطمہ نسیم نے ملک کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ان کا آٹھواں عالمی ریکارڈ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے شاہ فیصل کالونی کی طالبہ فاطمہ نسیم کو تصدیقی ای میل جاری کیا اور ان کا ریکارڈ ویب سائٹ پر اپڈیٹ کر دیا۔ عالمی دن کے موقع پر فاطمہ نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر 76 غبارے پھاڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
فاطمہ نسیم نے 70 غبارے پھاڑنے کا ہدف باآسانی مکمل کر کے صرف 30 سیکنڈز میں 76 غبارے پھاڑ ڈالے اور انڈا بھی ٹوٹنے نہیں دیا۔ انہوں نے اس سے قبل بھی مختلف عالمی ریکارڈز قائم کیے ہیں۔
فاطمہ نے بھارت کو چار مرتبہ شکست دی اور عالمی شہرت یافتہ لبرٹی باروس کو بھی مات دی۔ وہ فل ایکسٹینشن پنچ اور کہنی سے مارنے کے ریکارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔
فاطمہ نسیم پاکستان کے معروف ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے بغیر حکومتی سرپرستی کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ان کی محنت کو حکومتی سطح پر سراہا جائے۔















