فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی سکیورٹی سیکرٹری کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی سکیورٹی سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی اور تعاون پر تبادلہ خیال۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ایران کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی نے خطے میں امن کو فروغ دینے میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں