پاکستان کی معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار،فچ ریٹنگ کی رپورٹ

فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا، جس سے مالیاتی نظم و ضبط میں بہتری کی امید ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فچ ریٹنگ، پاکستان کی معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم قرار دیتے ہوئے اس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق پاکستان کا مالیاتی نظم و ضبط اور مجموعی کارکردگی تسلی بخش رہی، جس کی وجہ سے کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس پر برقرار رہی۔

آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے، جس سے معاشی صورتحال میں مزید بہتری کی امید ہے۔

فچ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر بیرونی ادائیگیوں کے باوجود مستحکم رہنے کی توقع ہے، مگر مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے توانائی کے خطرات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مہنگائی آئندہ مالی سال میں 7.9 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے، جبکہ جی ڈی پی 3.1 فیصد تک رہنے کی پیشنگوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں