پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت سے منافع مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا، قیمتوں میں کمی سے منافع متاثر۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت سے مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر اختر نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کو 1.5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کیا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ سے غیرقانونی ڈیلرز پر پابندی لگانے اور مقامی ضلعی انتظامیہ سے پٹرولیم ڈیلرز کو چیکنگ کی آڑ میں تنگ نہ کرنے کی درخواست کی۔
اختر نواز نے کہا کہ انتظامیہ کو ڈیلرز کے خلاف قوانین کا غلط استعمال اور ہراسانی کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید تجویز دی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی لائی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے امن مذاکرات کی وجہ سے انہوں نے ہڑتال کو مؤخر کیا ہے، لیکن اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پیٹرول پمپس خود بخود بند ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کا یہ مطالبہ ایسے وقت میں آیا ہے جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، جس سے ان کے منافع میں کمی آئی ہے۔













