وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل نوبل امن انعام کیلئے نامزد

پنجاب اسمبلی میں شہباز شریف، اسحاق ڈار اور جنرل عاصم منیر کی نوبل امن انعام کیلئے نامزدگی کی قرارداد پیش۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل نوبل امن انعام کیلئے نامزد

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی۔

یہ قرارداد ن لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی قیادت نے علاقائی کشیدگی میں مؤثر سفارتکاری کا مظاہرہ کیا۔

متن میں کہا گیا کہ قیادت نے عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی میں امن و استحکام کے فروغ میں کردار ادا کیا۔ قرارداد میں میاں نواز شریف کی رہنمائی کو بھی سراہا گیا۔

ایوان نے اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستانی قیادت نے دانشمندانہ سفارتکاری سے تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایوان نے پاکستان کے مثبت اور متوازن عالمی کردار کی بھی تعریف کی اور شہباز شریف، اسحاق ڈار اور جنرل عاصم منیر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا مطالبہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں