شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو فوری منتقل کیا جائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام کو فوری طور پر منتقل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں مزید اقدامات پر مشاورت ہوگی تاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو جلد از جلد فائدہ پہنچ سکے۔
حالیہ تبدیلیوں کے بعد، وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی ہو گئی ہے، جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔














