ناسا کا تاریخی مشن روانہ، خلا میں نیا ریکارڈ قائم

آرٹیمس II مشن نے انسانی تاریخ کا سب سے دور دراز سفر کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آرٹیمس II مشن، خلا میں نیا ریکارڈ قائم

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) کے آرٹیمس II (Artemis II) مشن نے انسانی تاریخ کا سب سے دور دراز سفر کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ چار خلا بازوں پر مشتمل یہ عملہ چاند کے اس حصے کے قریب پہنچ گیا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔

خلابازوں نے چاند کے قریب شہابیوں کے ٹکراؤ سے پیدا ہونے والی روشنیوں کا مشاہدہ کیا۔ اورین اسپیس کرافٹ میں سوار یہ عملہ زمین سے تقریباً 4 لاکھ 2 ہزار کلومیٹر دور پہنچا، جو کہ اب تک کا سب سے زیادہ فاصلہ ہے۔

مشن میں شامل خلا بازوں میں ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور، کسٹینا کوچ اور کینیڈا کے جیریمی ہینسن شامل ہیں۔

اس تاریخی فلائی بائی کے دوران خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور کچھ گڑھوں کو عارضی نام بھی دیے۔

یاد رہے کہ یہ مشن نہ صرف سائنسی تحقیق کے لیے اہم ہے بلکہ مستقبل میں چاند پر مستقل انسانی موجودگی اور مریخ تک مشنز کی تیاری کا بھی حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں