پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا زیادہ بوجھ عوام پر نہیں ڈالا گیا۔ علی پرویز ملک

علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر کم کیا گیا ہے۔ تیل کی سپلائی متاثر ہونے سے قیمتیں بڑھیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علی پرویز ملک، پیٹرولیم قیمتوں کا بوجھ عوام پر کم کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا زیادہ بوجھ عوام پر نہیں ڈالا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث قیمتیں مجبوراً بڑھائی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی گئی ہے۔ حکومت نے 50 سے 60 ارب روپے ہفتہ وار خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ دبئی اور عمان کی منڈیوں میں کروڈ آئل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 170 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں پیٹرول کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضرورت کا 80 فیصد سے زیادہ تیل درآمد کرتا ہے۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی پیٹرولیم مصنوعات کا تقریباً 25 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا کویت پیٹرولیم کے ساتھ پیٹرول، ڈیزل منگوانے کا معاہدہ ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے سپلائی کے لیے متبادل انتظام کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں