مریم نواز نے تاجروں کو دباؤ سے بچانے کے لیے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ تاجروں کو معاشی دباؤ سے بچانے کے لیے کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تاجروں کو مزید دباؤ میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کاروباری اوقات میں فوری کمی کا فیصلہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مارکیٹس کی جلد بندش کی تجویز فی الحال روک دی گئی ہے۔ تاجر تنظیموں سے مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کی بھی ہدایت کی ہے۔ ایک اہم اجلاس جلد متوقع ہے جس میں آئندہ کے اقدامات پر غور ہوگا۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ کفایت شعاری کے تحت مختلف اقدامات کا اعلان کیا تھا تاکہ بجلی کی بچت کی جا سکے۔















