غزہ جنگ سے فلسطینی معیشت تباہ، یو این کی رپورٹ

یو این رپورٹ: دو سالہ غزہ جنگ نے فلسطینی معیشت کو مکمل تباہی کا شکار کر دیا، بحالی میں دہائیاں لگ سکتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کی تجارتی اور ترقیاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دو سالہ غزہ جنگ نے فلسطینی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی معیشت کو گزشتہ دو سالوں سے بدترین زوال کا سامنا ہے، جس دوران اسرائیلی حملوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے، صنعتوں اور عوامی خدمات کو بری طرح متاثر کیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی معیشت کی فی کس پیداوار 2003 کی سطح پر واپس آ چکی ہے، اور یہ بحران 1960 کے بعد دنیا کے 10 بدترین معاشی زوال میں سے ایک ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی بحالی میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں اور اس کے لیے غزہ کو بین الاقوامی مدد پر انحصار کرنا ہوگا۔ مغربی کنارے کی معیشت بھی ریکارڈ حد تک سکڑ چکی ہے، جس کی بڑی وجہ اسرائیلی پابندیاں اور آمدورفت پر سخت کنٹرول ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں