عطا اللہ تارڑ نے لاک ڈاؤن، تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ریلیف دینے کے آپشنز پر غور کا عندیہ دیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر لاک ڈاؤن، تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مخصوص طبقوں کو ریلیف دینے جیسے آپشنز زیر غور ہیں۔
انہوں نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں قومی سطح پر اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت کو انہوں نے مثبت پیشرفت قرار دیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عالمی حالات کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف مالی معاونت فراہم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری کے تحت کٹوتی کی ہے، جس سے اربوں روپے کی بچت ممکن ہوئی۔ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک ذمہ دار سفارتی کردار کے طور پر ابھر رہا ہے اور قیام امن کے لیے اس کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے۔














