چمن بارڈر سے 70 سالہ افغان شہری گل محمد 40 سال بعد وطن واپس، پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زندگی پُرامن رہی۔
چمن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ 70 سالہ افغان شہری گل محمد نے چمن بارڈر کے راستے افغانستان واپس جاتے ہوئے پاکستان میں گزارے 40 سال کو یادگار قرار دیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
گل محمد نے چمن میں گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان میں ان کی زندگی پُرامن رہی۔ انہوں نے پاکستانی عوام، حکومت اور سیاست دانوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی مہاجرین ہمارے ملک آتے تو شاید ہم ان کی ویسی مہمان نوازی نہ کر پاتے جیسی پاکستان نے افغان مہاجرین کی کی۔
گل محمد نے مزید کہا کہ جو لوگ پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں، ان کے ذاتی عناد ہو سکتے ہیں، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ مثبت رویہ دیکھا۔
واضح رہے کہ 70 سالہ گل محمد 40 سال پاکستان میں گزارنے کے بعد چمن بارڈر کے ذریعے افغانستان روانہ ہو گئے ہیں۔











