پی آئی اے کی چھ سال بعد لندن کے لیے پرواز روانہ

پی آئی اے کی پرواز چھ سال بعد لندن کے لیے روانہ، ہفتہ وار چار پروازیں ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے، چھ سال بعد لندن کے لیے پرواز روانہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی آئی اے کی پرواز چھ سال کے طویل وقفے کے بعد مسافروں کو لے کر لندن روانہ ہو گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو الوداع کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں برطانوی ہائی کمشنر اور سیکرٹری دفاع نے شرکت کی۔ مسافروں نے لندن کیلئے براہ راست پروازوں کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔

پی آئی اے کی پرواز 329 مسافروں کو لے کر لندن روانہ ہوئی۔ برطانوی روٹ پر پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا گیا۔ لندن کے لیے پاکستان سے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ ہوں گی، جبکہ مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں جاری ہیں۔

یہ فیصلہ پی آئی اے کے لیے اقتصادی طور پر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد مقیم ہے، جو اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی لندن کے لیے پروازیں چھ سال قبل معطل کر دی گئی تھیں، جس کی وجہ مالی مشکلات تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں