امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکہ جلد ایران سے نکلنے والا ہے، پیٹرول کی قیمتیں جلد کم ہوں گی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے خلاف جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جلد ایران جنگ سے نکلنے والا ہے۔
وینس نے کہا کہ امریکہ نے اپنے زیادہ تر عسکری مقاصد حاصل کر لیے ہیں، تاہم صدر ٹرمپ نے ایران کی حکومت کو شدید نقصان پہنچانے کے لیے کچھ دیر مزید جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر چاہتے ہیں کہ ایران کو طویل عرصے کے لیے غیر مؤثر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں دوبارہ یہ کارروائی نہ کرنی پڑے۔
وینس نے اعتراف کیا کہ جنگ کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، لیکن یہ جلد ہی کم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مختصر مدت کا مسئلہ ہے جو جلد حل ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکی حکومت ایران میں طویل مدتی قیام کی خواہش نہیں رکھتی اور جلد انخلاء کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔











