پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے خاص یونٹ کا قیام

پاکستان نے چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے خاص پروٹیکشن یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے خاص یونٹ کا قیام

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پاکستان میں موجود چینی سرمایہ کاروں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے خاص پروٹیکشن یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی، جس میں چینی سرمایہ کاروں کے سیکیورٹی مسائل کے حل کے لیے بزنس کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

پہلے مرحلے میں پاکستان میں موجود چینی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند چینی تاجروں سے ملاقاتیں شیڈول کی جائیں گی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ غیرملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے خاص پروٹیکشن یونٹ بنایا جا رہا ہے، جو اسلام آباد میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گا۔ اہلکاروں کو تربیت کے دوران چینی زبان بھی سکھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چینی سرمایہ کاروں کی حفاظت پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے، اس لیے حکومت نے اس منصوبے کو ترجیح دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں