پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل۔ 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ تھیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتاری عمل میں لائی گئی، جب وہ اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے لاہور میں موجود تھیں، تب پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے بعد عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف نہیں دیا گیا۔

یہ گرفتاری اہمیت رکھتی ہے کیونکہ عالیہ حمزہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ تھیں، جن میں انہیں 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کا نام مختلف قانونی مقدمات میں شامل رہا ہے، جس کے باعث انہیں یہ سزائیں دی گئی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں