شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی مذمت کردی

شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی مذمت کرتے ہوئے ذاتی معالجین کی اجازت کے بغیر طبی عمل کو ناقابل قبول قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شیخ وقاص اکرم، عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی مذمت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ذاتی معالجین کی اجازت کے بغیر کوئی طبی عمل قبول نہیں۔

شیخ وقاص نے بیان میں کہا کہ جیل میں خفیہ طبی اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات موجود ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی فیملی اور وکلاء سے ملاقاتوں پر پابندیاں فوری ختم کی جائیں اور انہیں شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ ہائی اوکٹین اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے 390 ارب کے کنٹنجنسی فنڈ پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ شیخ وقاص اکرم نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ واپس لینے اور حکومت کو شاہ خرچیاں کم کرنے کی تلقین کی ہے، ان کے مطابق مہنگائی کا طوفان حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں