اوگرا نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ہے، جس سے صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوگرا نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ سوئی نادرن کی گیس قیمت میں 3 فیصد جبکہ سوئی سدرن کی گیس قیمت میں 8 فیصد کمی تجویز کی گئی ہے۔
اوگرا نے سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت 1804 روپے 8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے سلیب کے حساب سے گیس کی قیمتوں پر ایڈوائس مانگی گئی ہے اور منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت 40 روز میں جواب دینے کی پابند ہے، بصورت دیگر فیصلہ خود بخود لاگو ہو جائے گا اور صارفین کو فائدہ منتقل ہوگا۔














