پمز ہسپتال میں عمران خان کی آنکھ کے تیسرے پروسیس کے بعد ان کی بینائی تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا تیسرا پروسیس پمز ہسپتال میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
پمز انتظامیہ نے بتایا کہ عمران خان کو ان کی رضامندی سے ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں تیسرا اینٹی وی جے ایف انجیکشن دیا گیا۔ ہسپتال میں انجیکشن کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کیا گیا۔
میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دے کر انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا۔















