صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نوروز پر قوم کو مبارکباد دی اور امن و ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نوروز کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور امن، مذہبی ہم آہنگی اور علاقائی استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز نے اپنے پیغامات میں کہا کہ نوروز بہار، نئی امید اور خوشحالی کی علامت ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور مذاہب کا حامل ملک ہے جہاں تنوع ہماری مشترکہ طاقت ہے۔ انہوں نے افغانستان کے عوام کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوروز امن، محبت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کا درس دیتا ہے۔ پاکستان میں مذہبی آزادی اور رواداری کو آئینی تحفظ حاصل ہے اور حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔












