پاکستان نے میزائل پروگرام پر امریکی خدشات کو رد کر دیا

پاکستان نے امریکی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اسٹریٹجک صلاحیتیں دفاعی نوعیت کی ہیں اور بھارت کے مقابلے میں قابلِ اعتماد دفاعی نظریے پر مبنی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے میزائل پروگرام پر امریکی خدشات کو رد کر دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتیں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہیں اور ان کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ اور امن و استحکام برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام بین البرِاعظمی حد سے کم ہے اور بھارت کے مقابلے میں قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت کے نظریے پر مبنی ہے۔

ترجمان نے بھارت کے زائد فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو خطے کے لیے باعثِ تشویش قرار دیا اور کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام، عدم امتیاز اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے متوازن اور محتاط طرزِ عمل اختیار کرنے پر زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں