افغانوں کی طویل مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی۔وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانوں کی طویل مہمان نوازی پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی اور اللہ سے معافی طلب کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغان مہمان نوازی پاکستان کی بڑی غلطی: وزیر دفاع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں کئی غلطیاں کی ہیں، لیکن افغانوں کی طویل مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہمیں اس کی معافی دے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے اسپتال پر حملے کا دعویٰ ان لوگوں کی جانب سے آیا ہے جو خود مسجدوں پر حملے کرواتے ہیں، سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ہیں، اور معصوم بچوں کو خون میں نہلاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہی لوگ منشیات کی اسمگلنگ اور ریاست پر حملے کرنے میں ملوث ہیں جنہیں پاکستان نے پچاس سال سے پناہ دی۔ خواجہ آصف نے زور دیا کہ پاکستان نے نہ صرف افغانوں کو پناہ دی بلکہ ایک سپر پاور کے ساتھ بھی ٹکرایا اور تین نسلوں تک مہمان نوازی کی۔

دیگر متعلقہ خبریں