پنجاب حکومت نے سرکاری طیارے کے جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جعلی خبروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری طیارے کے استعمال سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ اب مزید جھوٹ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہتک عزت کے قانون 2024 کے تحت عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جعلی خبروں اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ ناقابل قبول ہے، اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اور غلط معلومات پھیلانے والوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔















