ایران کے میزائل حملے میں 200 سے زائد اسرائیلی زخمی

ایران کے میزائل حملے میں 200 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے، ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے میزائل حملے میں 200 سے زائد اسرائیلی زخمی

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے میزائل حملے میں 200 سے زائد اسرائیلی زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیل نے ایران پر مزید حملے کیے ہیں جس کے جواب میں ایران نے میزائلوں کی بارش کر دی۔ تل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن بجائے گئے۔

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے 58 بحری جہاز تباہ کر دیے گئے اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئی ہیں۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔

دبئی میں امریکی فوجی اہلکاروں کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ ہوا جبکہ عراق کے شمالی علاقے مخمور میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں ایک فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں