سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

خیبر پختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی پر 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا تھا۔ سینیٹر عباسی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے، جہاں ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ہدایت کی ہے کہ جرمانہ 27 نومبر تک سرکاری خزانے میں جمع کروا کر چالان پیش کیا جائے۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے انتخابی مہم کے دوران ایک عوامی اجتماع میں خاتون امیدوار کے خلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے، جس پر یہ کارروائی کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں