عطاء اللہ تارڑ نے عالمی تیل قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں قیمتیں بڑھانے کی وضاحت کی، تاہم عوامی بوجھ کم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھانی پڑیں، تاہم کوشش ہے کہ اس کا بوجھ عام آدمی پر نہ پڑے۔ یہ بات انہوں نے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کی چوتھی برسی کی تقریب میں کہی۔
تقریب میں ساجدہ فاروق تارڑ، بلال فاروق تارڑ، مجیب الرحمن شامی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان ایک آزاد ریاست ہے جو لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے سیاسی و عسکری قیادت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔















