نیشنل سیکیورٹی پر پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے۔ بیرسٹر گوہر

پارلیمنٹ میں نیشنل سیکیورٹی بریفنگ کا مطالبہ، بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اہمیت نہیں دی جارہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیشنل سیکیورٹی پر پارلیمانی بریفنگ کا مطالبہ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی پر پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور ایران امریکا کشیدگی پر بریفنگ چاہتے ہیں، لیکن پارلیمنٹ ہاؤس کے جوائنٹ سیشن میں جب تک ہمیں اہمیت نہیں دی جائے گی، ہم کیوں آئیں؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، اور ان کی فیملی یا ذاتی معالجین سے ملاقات بھی ممکن نہیں ہو رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی بریفنگ میں شرکت کا پیغام دیا تھا، مگر ہماری سیاسی کمیٹی کے کچھ تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے اور ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ افغانستان سے دہشت گردی روکنے کے لئے موثر کارروائی ہونی چاہئے۔ مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی زمین استعمال نہیں ہونی چاہئے اور مذاکرات کا آپشن کھلا رکھا جانا چاہئے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتے اور سوشل میڈیا کے دباؤ پر فیصلے نہیں کرتے۔ 3 کروڑ سے زائد ووٹ لینے والے پارلیمنٹرینز کو اگر آئیسولیٹ کیا جاتا ہے تو خود ہی فوٹو سیشن کرلیں۔

دیگر متعلقہ خبریں