پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر دستیاب اور محفوظ ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور کچھ ذرائع ابلاغ پر پاکستان کی فضائی حدود کی جزوی بندش کی خبریں گمراہ کن ہیں۔
نوٹم کے مطابق، فضائی حدود سے متعلق ایک معمول کی آپریشنل اطلاع جاری کی گئی ہے جس میں کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجنز کے اندر مخصوص ایئر ٹریفک سروسز روٹس کی عارضی عدم دستیابی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بندش 3 سے 31 مارچ تک روزانہ مخصوص اوقات میں ہوگی اور یہ صرف آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر دستیاب، محفوظ ہے اور تمام سول ایوی ایشن بشمول کمرشل فلائٹس کے لیے کھلی ہے۔ متاثرہ راستوں کے لیے متبادل روٹس معمول کے مطابق استعمال ہو رہے ہیں۔














