اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ریڈ زون میں اجتماع پر پابندی

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ریڈ زون میں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ریڈ زون میں اجتماع پر پابندی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ریڈ زون کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام اجتماعات کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی احتجاج یا مظاہرے کا حصہ نہ بنیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حال ہی میں، امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے خلاف مظاہرین نے سید علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرینا چوک پر جمع ہو گئے ہیں۔

پولیس نے سرینا چوک کے تمام راستے بند کر دیے ہیں اور قیدی وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں