پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی مہم کا اختتام

پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی مہم آج رات ختم ہوگی جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے 13 حلقوں میں انتخابی مہم آج رات ختم ہوگی جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ قومی اسمبلی کے حلقوں میں ہری پور این اے 18، فیصل آباد کے دو حلقے این اے 104 اور 96، این اے 129 لاہور، این اے 143 سرگودھا اور این اے 185 ڈی جی خان شامل ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں پی پی ساہیوال 203 اور مظفرگڑھ 269 شامل ہیں جبکہ سرگودھا پی پی 73، میانوالی پی پی 87 اور فیصل آباد کے تین حلقے 15، 98 اور 116 شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی تیاری مکمل ہیں، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کل صبح ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پولنگ اسٹیشنز منتقل کیا جائے گا۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے لیے فوج، رینجرز اور ایف سی کو انتخابی ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی اہلکار جبکہ پولنگ رومز پر خصوصی نفری تعینات ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، جس کے بعد کسی قسم کی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں