نام نہاد آل راؤنڈرز کی ناکامی، سری لنکا کی شکست بھی پاکستان کو نہ بچا سکی

سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔ آل راؤنڈرز کی ناقص کارکردگی اہم وجہ رہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نام نہاد آل راؤنڈرز کی ناکامی، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔ نام نہاد آل راؤنڈرز شاداب خان، محمد نواز اور سلمان علی آغا ورلڈ کپ میں بری طرح ناکام رہے۔

شاداب خان نے پورے ورلڈ کپ میں 118 رنز بنائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان سلمان علی آغا 7 میچوں میں صرف 60 رنز بنا سکے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد نواز نے 7 میچوں میں صرف 15 رنز بنائے اور 6 وکٹیں لیں، صائم ایوب نے 6 وکٹیں لیں لیکن بطور اوپنر صرف 70 رنز بنائے۔

پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دی، سری لنکا کی ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 207 رنز بنا سکی تھی۔ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا کو 147 رنز پر روکنا تھا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ہم نے کمزور کارکردگی دکھائی اور پریشر میں آکر اچھے فیصلے نہیں کر پائے، چار ٹورنامنٹس میں ہم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں