طالبان حکومت اور بھارت دہشتگرد عناصرکی حمایت کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے طالبان اور بھارت پر دہشتگرد عناصر کی حمایت کا الزام عائد کیا، افغان حکومت سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا طالبان اور بھارت پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والے دہشتگرد حملوں کے جواب میں پاکستان نے مؤثر کارروائی کی ہے۔ پاکستانی افواج کی کارروائیوں سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا اور ان کے لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت حقِ دفاع استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب مؤثر انداز میں دیا جائے گا۔

ترجمان نے طالبان حکومت اور بھارت پر دہشتگرد عناصر کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو دہشتگرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی چاہیے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ افغان حکام کو واضح پیغام دے کہ دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس اقدامات ضروری ہیں۔ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کی خواہش کا اعادہ کیا لیکن اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں