وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ جی ایچ کیو، افواج پاکستان فیلڈ مارشل کی قیادت میں مستعد

وزیراعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو میں بریفنگ کے دوران افواج پاکستان کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور افغان طالبان رجیم کی کارروائیوں کو ناقابل قبول قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم: افواج پاکستان فیلڈ مارشل کی قیادت میں مستعد

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں عسکری قیادت نے افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے افغان طالبان رجیم کے حملے پسپا کرنے پر افواج کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کرنا جانتا ہے۔ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ ان کے گٹھ جوڑ اور شرپسند کارروائیوں کے لئے زیرو ٹالرنس اپنانی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں