پاکستانی فورسز کی کارروائی میں 274 طالبان اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 12 فوجی جوان شہید ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف موثر آپریشن کیا گیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی فوج نے حالیہ آپریشن میں طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک کر دیے جبکہ 12 فوجی جوان شہید ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر 21 اور 22 فروری کی رات کو آپریشن کیا گیا جس میں دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اس کارروائی میں 53 مقامات پر فائرنگ کی گئی اور 400 سے زائد دہشتگرد زخمی ہوئے۔ 73 پوسٹیں مکمل تباہ اور 10 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا۔
پاکستانی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغان طالبان اور دہشتگردوں نے مشترکہ طور پر حملہ کیا۔ اس کارروائی میں فضائی حملے بھی شامل تھے، تاہم کسی سویلین کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ طالبان کو دہشتگرد تنظیموں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پاکستان کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔














