پاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغانستان ایک پرامن ہمسایہ بنے۔طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ کسی کو پاکستان کا امن نہیں چھیننے دیں گے، افغانستان کو پرامن ہمسایہ بننا ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں، افغانستان پرامن بنے: طلال چوہدری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کی گئی، جس کا سکیورٹی فورسز نے سخت جواب دیا۔ افغان فورسز کو چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے امن کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور افغانستان کو ایک پرامن ہمسایہ بننا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان ہر سطح پر اپنا کردار نبھا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں