تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی اور رمضان المبارک میں رابطے کا ارادہ کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کی مشاورتی نشست میں کیا گیا جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، شاہد خاقان عباسی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے شرکت کی۔
ملاقات میں رانا ثنا اللہ کے بیانات پر غور کیا گیا اور سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان اور دیگر نے اپوزیشن قیادت کو حکومت سے رابطے کا مشورہ دیا۔
محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس مذاکراتی عمل کے لیے پیشرفت کریں گے، جبکہ اپوزیشن قائدین رمضان المبارک میں حکومتی شخصیات سے رابطہ کریں گے۔














